آواران میں سی پیک کے تعمیر پر معمور ایف ڈبلیو او کی ڈمپر پر حملہ کیا۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ  نے آواران کے علاقے میشود بزداد میں سی پیک سڑک ایم-8 پر عسکری تعمیراتی کمپنی(ایف ڈبلیو او) کے ڈمپر گاڑی پر بارودی سرنگ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ 


 ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ 23 نومبر بروز بدھ ہمارے سرمچاروں نے  آواران کے علاقے میشود بزداد میں سی پیک سڑک ایم-8 پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کیلئے کام کرنے والی ڈمپر گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔


 حملے کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور اس میں آپریٹر  اور اسسٹنٹ زخمی ہوگئے ۔


انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی مقامی ٹھیکداروں،  ٹرانسپورٹرز  اور ڈرائیور حضرات کو تنبیہ کرچکے ہیں کہ وہ دشمن قابض فوج کے کسی بھی  نام نہاد منصوے کا حصہ نہ بنیں جس سے بلوچ قوم اور بلوچستان میں جاری آزادی کی تحریک کو نقصان پہنچے۔  بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔


میجر  نے کہا کہ پاکستانی فوج اور ان کے سہولت کاروں پر مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک حملے جاری رہیں  گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post