مچھ کوئلہ کانوں سے پشتونو ں کا اغوا اور قتل افسوس ناک ہے،پشتونخوا میپ

 



کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بلوچستان سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز مچھ میں مختلف کوئلہ کانوں سے 6پشتون مزدوں کے اغواء کو افسوسناک واقعہ قرار دی گئی  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک عرصے سے بلوچستا ن  کے مختلف کانکنوں کو اغواء کرنے، انہیں قتل کرنے،کے واقعات رونماء ہورہے ہیں جبکہ آج تک کسی بھی واقعہ کے ملزمان کو  گرفتار کیا گیا اور نہیں انھیں بے نقاب کرکے عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔

انھوں نے  کہا  ہے کہ گزشتہ سال بھی مچھ میں 11کان کنوں کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا تھا جن کے قاتلوں کو آج تک قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا اور امسال پھر سے تین کوئلہ کے الگ الگ مائنز سے 6کان کنوں کو اغوا کیا گیا ہے جو کہ تاحال لاپتہ ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ  سیکورٹی فورسز بالخصو ص ایف سی کی ہر علاقے میں موجودگی،عوامی خزانے سے سالانہ اربوں روپے کی خطیر رقم کی ادائیگی اور مختلف ناموں سے ٹیکسزکے نام پر زبردستی بھتہ وصولی کے باوجود، مزدوروں کے جان ومال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں اور بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کے جان ومال کی تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اغواء ہونیوالے 6کان کنوں کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور اس ناروا عوام دشمن اقدام میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔


آپ کو علم ہے پاکستان کے مذہبی شدت پسند تنظیمیں شیعہ سنی کے نام پر گذشتہ سال گیارہ مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔

قوم پرست سیاسی جماعتوں کا الزام ہے کہ پاکستان کی ایجنسیاں خود مذہبی شدت پسندوں کو پال رہے ہیں ،جب بھی انھیں ضرورت ہو وہ ان سے کام نکلواتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post