کیچ حملوں میں پانچ فوجی کارندے و انکے آلہ کار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران اور تمپ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں سمیت خفیہ اداروں کے تین آلہ کاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ ‏‎جیئند بلوچ کا کہنا تھا بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران میں سُھر کور کے مقام پر گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے والے اہلکاروں کی حفاظت پر معمور دستے پراس وقت حملہ کیا، جب وہ پیدل گشت کررہے تھے، حملے کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ‏‎انہوں نے کہا بی ایل اے کی اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے تمپ میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل دی گئی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ حمید و اسکے گینگ کی کلبر شاھاپ میں موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قابض کے ان آلہ کاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو گاڑیوں میں وہاں سے گذرہے تھے۔ ‏‎جیئند بلوچ نے مزید کہا سرمچاروں کے حملے میں تین آلہ کار حنیف ولد محمد سکنہ بالیچہ تلکان، امجد اور بالاچ ولد ٹاپی سکنہ پھل آباد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ مذکورہ گروہ قابض فوج کی پشت پناہی میں بھتہ خوری، ڈکیتی سمیت فوجی آپریشنوں میں دشمن فوج کی سہولت کاری میں ملوث رہی ہے۔ گذشتہ طویل عرصے سے مذکورہ گروہ کی سرگرمیوں کے بابت عوامی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ ‏‎جیئند بلوچ کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی واضح کرتی ہے کہ قابض فوج و اس کے شراکت داروں کی بلوچ عوام پر کیئے جانے مظالم کا حساب لیا جائے گا۔ ہم مذکورہ گینگ سمیت تمام ریاستی آلہ کاروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ پیسوں کی لالچ میں قوم دشمن سرگرمیوں سے باز آجائیں، بصورت دیگر اپنی عبرت ناک انجام کیلئے تیار رہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post