کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر پھر علاقہ مکینوں کا گیس کمی خلاف دھرنا روڈ بلاک

کوئٹہ مشرقی بائی پاس علاقہ مکینوں نے گیس پریشر کم ہونے کے خلاف مشرقی بائی پاس روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہناہے سوئی سدرن گیس والے بل تو ہزاروں روپے کا بھیجتے ہیں ۔ مگر گیس بالکل غائب رہتی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ مہینوں سے گیس پریشر میِں کمی کرکے ، مشرقی بائی پاس علاقہ مکینوں کا جینا حرام کردیاہے۔ علاقہ مکینوں کا کہناہے اگر گیس پریشر ٹھیک بحال کیاگیا اور ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تومجبورا گیس دفتر کے سامنے نہ ختم ہونے والا دھرنا شروع کر دیں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post