شال سے جبری لاپتہ جاوید شمس کی فیملی کیمپ آکر انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں جاوید شمس کی بازیابی کی اپیل کی ہے

 




بلوچ  جبری لاپتہ شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4819 دن ہوگئے۔ 


اظہار یکجہتی کرنے والوں میں قلات سے سیاسی سماجی کارکن محمد خان ظفر اللہ بلوچ سمیت دیگر مرد اور خواتین نے شرکت کی,جبکہ 31 اگست 2021 کو شال  سے جبری لاپتہ جاوید شمس کی فیملی  بھی کیمپ میں موجود رہے اور انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں جاوید شمس کی بازیابی کی اپیل کی ہے ۔


وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ادارے  یہ بھول گئے ہیں کہ روز ایک نوجوان کی نعش بے گور و کفن کھبی پہاڑوں میں کھبی ویرانوں میں کھبی جنگلوں میں مل رہے ہیں۔


انھوں نے کہاکہ  کیا ان شہیدوں کے ماؤں کو چند سکے اسے اپنا لال واپس دلا سکتے ہیں ، ان بوڑھے ماں باپ کو اس وقت سکون اور چین ملے گی جب ان کے پیارے بازیاب ہونگے۔


 ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ وہاں انسانیت کی قدر ہو وہاں برابری ہو وہاں رشوت حرام خوری نہ ہوں تب وہ چین و سکون محسوس کریں گے زندانوں میں ہزاروں بلوچ نوجوان یہ ناکام ریاست کی ٹارچرز برداشت کر رہے ہیں اگر ٹارچر سیلوں میں اذیت برداشت کرنے والے ہزاروں نوجوان مراعات و تنخواہ قبول کرتے تو وہ جام شہادت نوش نہ کرتے اگر ٹارچر سیلوں میں بند نوجوانوں مراعات قبول کرتے تو آج ان کے ماں باپ بہن بھائی اور باپ کھبی شال  کراچی پریس کلبوں کے سامنے اپنے پیاروں کی تصویریں اٹھا کر بھوک ہڑتالی کیمپوں میں احتجاج اور مظاہرے نہیں کرتے ۔


پچھلے چار سالوں میں جو خود کو جمہوری حکومت نے کی اور کر رہے ہیں شاہد کھبی کسی نے بلوچ قوم پر کیا ہو اس نام نہاد جمہوری حکومت نے بلوچ نسل کشی کے دوران بلوچ قوم کو ایسے ایسے عظیم شخصیات سے محروم کر دیا جو بلوچ قوم کو مراعات اور تنخواہوں سے زیادہ عزیز تھیں۔


 ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان بلوچستان میں اپنی دہشتگرانہ کاروائیوں کو جارہی رکھے ہوئے ہیں قومی بقا پرامن جد وجہد کرنے والے کارکنوں کو جبری طور اغوا اور شہد کرنے کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں بلوچ فرزندوں کی قربانیاں تاریخ میں یاد رکھی جائیگی ، جس سے پاکستان اپنی دہشتگرانہ کاروائیوں سے بلوچ فرزندوں کے اغواء اور مسخ شدہ نعشیں پھینکنے سے پرامن جد وجہد کو کمزور نہیں  کر پائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post