بلوچستان کے علاقے حب اور منگچر میں فائرنگ کے دو مختلف میں پولیس آفیسر کا بیٹا ہلاک جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے

 


حب گذشتہ روز  صبح سویرے ایک اطلاع ملنے پر حب سٹی پولیس نے مشرقی بائی پاس سے 21سالہ وقار ولد مجاہد  سکنہ نواب شاہ نامی  ایک نوجوان کی نعش برآمد کر کے  اسپتال حب منتقل کردیا  ۔


پولیس کے مطابق ہلاک نوجوان نواب شاہ پولیس کے اے ایس آئی مجاہد کا بیٹا ہے ۔


پولیس کے مطابق نوجوان کو سر پر گولی مار کرہلاک کرنے کے بعد نامعلوم قاتل فرار ہو گئے ہیں ۔ 


پولیس کے مطابق ہلاک نوجوان منگل کے روز دن 12بجے نواب شاہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوا اور شام 5بجے کراچی لیاقت آباد پہنچا جبکہ اس کے موبائل فون کی لوکیشن جمشید ٹاؤن کراچی میں ٹریس ہونے کے بعد موبائل سوئچ آف ہو گیا۔


حب سٹی پولیس کے مطابق نوجوان کی نعش ورثاکے حوالے کردی گئی ہے تاہم فی الوقت ہلاکت کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی ہے۔


دریں اثنا منگچر کے علاقے شیخ حاجی کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شاہنواز اور نواز زخمی ہوگئے ہیں ۔ 


زخمیوں کو مندے حاجی اسپتال منتقل کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے مستونگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،  جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post