قلات کے علاقے شیخ حاجی کے مقام پر فورسز کافلہ کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ،جس کی زد میں آکر ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔
علاقائی لیویز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد شال منتقل کردیا گیا ہے ۔