شال سریاب روڈ پر پی ٹی سی ایل دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا

شال سریاب روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کی عمارت میں نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ میں سرکاری عمارت میں موجود ایک اہلکار زخمی ہوا ہے- انھوں نے کہاہے کہ دھماکے سے سریاب روڈ کا پورا علاقہ لرز اٹھا، جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ تاہم دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post