بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جب وہ دشمن کے ایک پوسٹ پر رسد پہنچاکر واپس آرہا تھا۔دھماکے میں مذکورہ گاڑی تباہ ہوگیا جبکہ اس میں سوار دو ریاستی معاونین ہلاک ہوگئے۔
اس حملے کی ذمہ داری وہ قبول کرتی ہے۔
انھوں نے کہاکہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ قابض فوج و دیگر ریاستی اداروں کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔
انھوں نے کہاکہ بی ایل اے ایک دفعہ پھر تنبیہہ کرتی ہے کہ دشمن کی کسی قسم کی معاونت سےگریز کریں بصورت دیگر مذکورہ افراد کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔