بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج بروز پیر طالب علموں نے شاہراہ کو بند کرکے وائس پرنسپل جی ڈی اے اسکول گوادر کی طلباء کے ساتھ مبینہ متعصبانہ رویے اور انتظامی غفلت کے خلاف گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کے سامنے دھرنا دیا ۔
دھرنے کے حوالے سے ایک طالب علم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وائس پرنسپل اسٹوڈنٹ کے دل میں نفرت کا بیج آُگائے گی اس کے دل میں آپ کے لئے صرف اور صرف نفرت ہی پیدا ہوگی۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرنسپل انہیں ہر وقت ہراساں کرتا رہتا ہے کہ آپ لوگوں کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں سے ہے اور آپ لوگ دہشتگرد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرنسپل بلوچوں کے نفسیات سے واقف ہی نہیں ہیں اور روزانہ طالب علموں کے عزت نفس کو مجروح کرتا رہتا ہے۔
مظاہرین نے کہاکہ ہم اسطرح کے حرکت ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ پرنسپل کو نکالا جائے اور ایک قابل اور ایمان دار پرنسپل کو تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کے مستقبل کو تاریکی سے بچایا جاسکے۔