قلات بم حملہ اور خضدار میں مخبر کو ھلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات اور خضدار میں مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں سمیت فوج کے ایک مقامی آلہ کار کو ہلاک کردیا ہے ۔ انھوں کہاکہ سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں ازبوتکی کے مقام پر پاکستان فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے کہاکہ ایک اور حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے زہری میں پاکستانی خفیہ ادارے ایم آئی کے ایک اہم کارندے حفیظ اللہ کو ہلاک کردیاہے ،کیوں کہ وہ زہری و گردنواح میں قابض فوج کے ہمراہ بلوچ نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنے میں ملوث تھا۔ انھوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی واضح کرتی ہے کہ مختلف بھیس میں چھپے آلہ کاروں کو حفیظ اللہ کی طرح انکے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post