تربت : مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی رہنما مولانا ایاز نور طویل گمشدگی کے بعد منظر عام پر لائے گئے ہیں ،جنھیں پولیس کے حوالے کیاگیاہے ۔
اہل حدیث کے ذرائع نے ان کے منظر عام پر لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہفتے کو کراچی میں سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، اور وہ اس وقت سینٹرل جیل کراچی میں بند ہیں۔