پنجپائی: سول سوسائٹی اور اہلیان علاقہ نے اپنے مشترکہ بیان میں نام نہاد وزیر اعلی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان قابض اٸی جی ایف سی اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنچپائی میں کئی سالوں سے عرب شیخ تلور کا شکار کرکے ایک طرف نایاب پرندے کی نسل کشی کر رہے ہیں تو دوسری جانب زمینداروں زمین کے فصلات خراب کرکے مقامی چرند پرند اور نایاب پرندوں کا شکار کرکے اور غریب عوام کے مال مویشیوں کو نقصان پہنچا کر روڈ سے گزرتے وقت اپنے استعمال شدہ کھانے غریب عوام میں تقسیم کرکے ان کی تذلیل کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاں علاقہ کے محض چند نام نہاد معتبرین ان سے پیسے لیکر ان کو پنجپائی میں شکار کرنے کی اجازت دیتے ہیں جو کہ قابل مذمت عمل ہے۔
انہوں نے کہاں ایسی صورت حال میں ہم اپنے زمینوں پر عرب شیخ اور ان کے ٹھیکہ داروں کو پنجپائی میں ہرگز شکار کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ نام نہاد حکومت انتظامیہ اور انکے مقامی دلال اب بھی اس گھناونے کھیل سے دستبردار نہیں ہوئے تو آئندہ وہ اپنے نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے ۔