بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کے جاری بیان مطابق سرمچاروں نے کوئٹہ میں سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر دستی بم سے ایک حملہ کیا، دھماکے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
ترجمان نے قلات میں فورسز پر حملے کی ذمہداری بھی قبول کی ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے قلات کے علاقے شئے مردان میں گذشتہ شب قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض پاکستانی فوج کا کم از کم ایک اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے جبکہ پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ بلو چ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہیں گے ۔