بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعہ کے روز بلیدہ میں علی الصبح سرمچاروں نے ریاستی ایجنٹوں کے ایک مسلح گروہ کی سات موٹر سائیکلوں کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کردیا ۔جس میں 3 سرکاری ایجنٹ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ گروہ مسلح دفاع نامی تنظیم کے پلیٹ فارم سے پاکستانی فوج کا معاون کار رہے تھے ۔
انھوں نے کہاکہ حملے کے بعدپاکستانی فوج کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تاہم سرمچار بحفاظت جائے وقوع سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔
بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز،ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور ان کے سہولت کار وں کیخلاف حملے جاری رہیں گے۔