شال اساتذہ اور لواحقین گرینڈ الائنس کے احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج 15 افراد زخمی

بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس نے جمعرات کے روز اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیکر ریلی نکالی اس دوران پولیس کی تشدد سے 15 اساتذہ زخمی ہوگئے- جبکہ دوسری جانب چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس اور مظاہرین دوران اس وقت جھڑپ چھڑگئی جب ، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہونے کوشش کررہے تھے ۔ مظاہرین کو روکنے اور مشتعل کرنے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے- آپ کو علم ہے بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس کی جانب سے مطالبات کے حق میں گذشتہ کئی روز سے احتجاج ریکارڈ کرائی جارہی ہے- بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس کے کا کہناہے کہ کمیونٹی اساتذہ گزشتہ 5 ماہ سے اپنے مطالبات کے حل کیلئے سراپااحتجاج ہیں حکومت وقت نے وعدہ بھی کیا تھا کہ انکے مطالبات پورے کئے جائیں گے ، لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہاہے ، جس کی وجہ سے ملازمین میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔ مظاہرین کا کہناہے کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت کمیونٹی ٹیچرز کے 920 اساتذہ کو مستقل جبکہ گرینڈ الائنس کی جانب سے سن کوٹہ بحال کیا جائے- مظاہرین کا کہنا تھا کے حکومت انکے مطالبات پر سنجیدہ نہیں اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے سخت احتجاج پر مجبور ہونگے- کوئٹہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی جب انھیں روکا گیاتو مظاہرین نے بلوچستان اسمبلی جا کر اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا -

Post a Comment

Previous Post Next Post