سندھ گڑھی خیرو دوداپور تاجاشاخ کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بلیدی برادری کے معزز شخصیت اسلم خان بليدي کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ، جس کے بعد زخمی کو چانڈکا ہسپتال پہنچادیا گیا ،تاہم علاج دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگئے ۔
علاوہ ازیں مسلح افراد کے ہاتھوں سوئی میں زخمی ہونے والے جاوید نامی شخص بھی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی میں نام نہاد سینیٹر اور ڈیتھ اسکوائڈ (امن فورس )کے سربراہ سرفراز بگٹی کے کارندوں نے چند روز قبل سوئی میں جھکرا موڑ کے قریب فائرنگ کرکے مقتول جاوید کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر نے فرار ہوگئے تھے ، بعد ازاں زخمی نے حملہ آوروں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاتھا کہ انھیں امن فورس کے مسلح افراد قمر دین عرف کمو، شاہنواز ، جلال دین ،ولی محمد سرکوری اور سید حمد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا ہے ۔