افغانستان کے معروف سنی عالم دین و مبلغ ہرات بم دھماکے میں ھلاک

افغانستان( مانیٹرنگ ڈیسک ، ویب ڈیسک ) ہرات کے علاقے گزرگاہ میں جمعہ کی نماز کے دوران بھری مسجد کے اندر دو دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسجد کے امام ملا مجیب الرحمان انصاری بھی ھلاک ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ مقتول واحد بڑے سلفی عالم ہیں جنہوں نے طالبان کی کھل کر حمایت کیا تھا ۔ باخبر ذرائع ک کہناہے طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا برادر بھی اس وقت ہرات میں ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہرات میں طالبان کے داعش کے خلاف آپریشن کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post