کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک)تربت
عوامی حلقوں کا الزام ہے کہ تربت کے تمام اسکولوں کے راستے تنگ کئے جارہے ہیں ۔ خصوصاً گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلشن آباد کے حاجی ابراھم مسجد کے طرف آنے والے راستے پر ایک مقامی سونار راستہ تنگ کرکے تعمیرات کا کام کر رہے ہیں۔
جبکہ اسکول پر پچھلی طرف سے آنے والے راستے کو پہلے سے تنگ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے الزام لگایا ہے یہ ناجائز تعمیرات کا کام اس وقت کیاجاتاہے جب اسکولوں کے تعطیلات کے مہینے آجاتے ہیں ۔
عوامی حلقوں کا کہناہے بولان اسکول اور ٹیوشن سینٹر کا راستہ تنگ کیا گیاہے ۔ اور آگے چل کر اس راستہ کو مکمل بند کئے جانے کا خدشہ ہے ۔
انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ
ڈی سی کیچ کمشنر مکران اور آل پارٹیز کیچ فوری طورپر اسکولوں کے راستے اور گلیوں میں ناجائز تجاوزات ہٹائیں اور تعمیرات پر کام روکیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ اس وقت
تربت کے تمام اطراف کے گرلز اور بوائز سرکاری اسکولوں کے راستوں سے تجاوزات اور قبضے کو فوری طور پر ختم کرنے کیلے اقدامات اٹھائے جائیں ۔