ملیریا سے دو دنوں دوران پانچ افراد ھلاک ، ڈھاڈر ٹریفک حادثہ ایک شخص ھلاک

اوستہ محمد اور گنداخہ میں ملیریا اور گیسٹرو کی وبا پھیلی ہوئی ہے، گزشتہ روزگوٹھ غلام نبی میں نوجوان نظام الدین اور گوٹھ فقیر محمد میں احمد نواز کی اٹھار ہ سالہ بیٹی ملیریا بخار میں فوت ۔جبکہ گوٹھ غلام محمد جمالی میں محمد صدیق کی بچی ملیریا بخار میں فوت ہو گئی اسی طر ح دو دنوں میں ملیریا بخار میں پانچ افراد موت کے شکار ہو گئیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ محکمہ صحت ناکام ہو چکی مزید اموات کا اندیشہ جبکہ حکومت بلوچستان مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جعفرآباد اور اوستہ محمد گنداخہ میں اسی فیصد لوگ میریا، ہیضے،ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلاہیں کوئی دوائی نہیں ملتی ہے دوائیاں بھی بلیک پر فروخت ہو رہی ہیں۔ دریں اثناء ڈ ھاڈر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ھلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر مسافر وین نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں سہراب خان ولد محمد یعقوب سکنہ سبی ھلاک ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post