دکی میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون جبکہ روڈ حادثہ میں ایک شخص ھلاک ہوگیا

دکی : لیویز فورس کے مطابق تحصیل لونی کے علاقے کلی حاجی کاریز کے علاقے میں شوہر روز الدین نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو موقع پر ہلاک کرکے فرار ہوگیا۔لیویز کے مطابق خاتون کے بچوں نے نعش سول ہسپتال منتقل کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ جبکہ دوسرے واقعے میں مغربی بائی پاس کے مقام پر ڈمپر گاڑی کئی ٹکر سے نوجوان قاسم ولد پیرجان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post