کراچی کے مختلف علاقوں بلخصوص لیاری میں بجلی اور گیس کا مسئلہ حد سے تجاوز کررہا ہے۔ آمنہ بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی آرگنائزر آمنہ بلوچ اپنے جاری کردہ بیان میں کہتی ہیں کہ بجلی، گیس، پانی کچھ ایسی سہولیات ہیں۔ جن کی عدم موجودگی زندگی اجیرن بنا دیتی ہے۔ موجودہ بے بنیاد اور شدید بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عام عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا ہے جس کے سبب لوگوں کو اشد تکلیف و بے سکونی کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ تمام بنیادی سہولیات کا حصہ ہیں اور ان کا شمار بنیادی حقوق میں ہوتا ہے۔ لمبے اور طویل بلوں کی ادائیگی کے بعد بھی لوگوں کو ان بلوں کی ادائیگی کی قیمت ادا نہیں کی جاتی اور ان کو کرب و بلا میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ آمنہ بلوچ نے مزید کہا کہ کے۔الیکٹرک اور گیس انتظامیہ اپنے کام کو احسن طریقے سے انجام دے اور لوگوں سے بلوں کی وصولی کے بعد بھی ان کو ان کی بلوں کی ادائیگی کا حساب نہیں دیا جاتا۔ انھوں کہاکہ ہم کے۔الیکٹرک و گیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کے بلوں کے ادائیگی کے بعد ان کو اس طرح سے ازیت و کرب میں مبتلا نہ کریں اور اپنے کام کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ بصورت دیگر بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) اپنا آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی اور سخت احتجاج کرے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post