خضدار سی ٹی ڈی نے دو افراد کو جعل مقابلے میں قتل کردیا

ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے پہلے سے گرفتار دو افراد کو جعلی مقابلے میں ھلاک کردیئے ۔ مزکور افراد کو مبینہ طور پر ھلاک کرنے بعد من گھڑت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خضدار میں کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے مقابلے میں ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم داعش کے مطلوب مطیع اللہ عرف بسم اللہ کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور اسکی سر کی قیمت ایک ملین روپے رکی گئی تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post