بنگلہ دیش، دریا میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 23 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

ڈھاکہ بنگلا دیش میں دریا میں کشتی الٹنے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ ہم نے 23 افراد کی نعشیں نکالی ہیں جبکہ مزید کی تلاش کے لیے رسیکیو اور غوطہ خور کاوشوں میں مصروف ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں 50 ہندو زائرین سوار تھے جو صدیوں پرانے مندر کی طرف جارہے تھے کہ شمالی بنگلا دیش کے بوڈا قصبے کے قریب دریائے کروٹوا کے بیچ میں کشتی اچانک کسی چیز سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔ ایک اور پولیس افسر نے کہا کہ کم از کم 25 مسافر ابھی تک لاپتا ہیں، جبکہ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ 10 جاں بحق افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post