دبئی کی سپر مارکیٹس میں غریبوں کو مفت روٹیاں فراہم کرنے والی 10 مشینیں لگا دی گئیں

دبئی: دبئی کی سپر مارکیٹس میں غریبوں کو مفت روٹیاں فراہم کرنے والی 10 مشینیں لگا دی گئیں۔ ان مشینوں پر”روٹی سب کے لیے”کی عبارت درج ہے۔ روٹی حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے لئے اسکرین پر مختلف روٹیوں مثلا چپاتی اور پٹا بریڈ کے اپشنز موجود ہیں۔ جس کو جو روٹی کھانی ہے وہ اپشن پر کلک کرے اورگرم گرم روٹی مشین سے باہر آجاتی ہے۔ دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کے بعد مفت روٹی کی سہولت مزدور طبقے کے لئے فائدے مند ثابت ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post