بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بلوچستان کے نام نہاد وزیر عبدالرحمن کھیتران کی مبینہ نجی جیل میں قید گراناز کی خاندان کے معاملے میں کنویں سے برآمد ہونے والے دونوں لڑکوں کی نعشوں کے ڈی این اے کی رپورٹ آگئی ۔
دوسری جانب سانحہ بارکھان کے مقدمے میں نامزد ملزم عبدالرحمن کھیتران کے بیٹے انعام نےعبوری ضمانت لے کر کرائم برانچ کے سامنے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروادیا ہے ۔
جبکہ کالعدم تنظیم کی جانب سے سانحہ بارکھان کے مرکزی ملزم عبدالرحمن کھیتران کودھمکی کے بعد ایس پی بارکھان نے ان کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کامراسلہ بھی جاری کردیا ہے ۔
