مستونگ، میں ایف سی ناکہ پر دو موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کرکے فرار ہوگئے ۔
بتایا جارہاہے کہ بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ،جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ جنھیں فوری طورپر مستونگ سرکاری ہسپتال پہنچا دیا گیا ،بعد ازاں ایف سی نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔