جھل مگسی ، داماد کی فائرنگ سے سسرقتل، بیوی سمیت 3 افرادزخمی،اوستہ محمد سے لاش بر آمد

  


جھل مگسی( نامہ نگار ) جھل مگسی داماد کی فائرنگ سے سسر ہلاک جبکہ بیوی سالے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ملزم فرار پولیس کے مطابق جھل مگسی سٹی میں مبینہ طور پر بیوی نہ دینے کی پاداش میں محمد رفیق مجیدانی مگسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اپنے سسر صیفل مجیدانی مگسی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ملزم کی بیوی سالہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں اور مرنے والے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طعبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو مذید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا واقع کے بارے میں سٹی پولیس مزید تحقیقات کر رہے ہے ۔
دوسری جانب گنداخہ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد پولیس کے مطابق ضلع اوستہ محمد کی تحصیل گنداخہ کے علاقے باغ ہیڈ گاوں محمد جان برڑو میں واٹر کورس میں پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سیف اللہ برڑو کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post