کیچ ، اوستہ محمد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر فورسز قافلے کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایاعلاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا ۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں رمضان نامی ایک اہلکار ھلاک جبکہ دو اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
علاوہ ازیں اوستہ محمد میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوش افراد نے ٹھیکدار ولی محمد چانڈیو نامی شخص کے پٹرول پمپ پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے
پھٹ گیا دو افراد زخمی ہوگئے ۔