کوئٹہ و تربت دستی بم حملوں میں چار اہلکار زخمی کردیئے – بی ایل اے

شال ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے الگ الگ دستی بم حملوں میں گذشتہ  شب کوئٹہ اور تربت میں پولیس اور ایف سی کو نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں دوچوکیاں تباہ ہوگئے جبکہ دونوں واقعات میں چار اھلکار زخمی ہوگئے ۔  ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پولیس اہلکاروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا، جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔   اس طرح تربت کے علاقے آپسر میں فرنٹیئر کور کے آبدروک چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جو چوکی کے اندر گرکر پھٹ گیا ۔اور چوکی میں موجود دواہلکار زخمی ہوگئے ۔  انھوں نے کہاکہ بی ایل اے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کی حصول تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔  

Post a Comment

Previous Post Next Post