پنجگور فائرنگ میں ایک شخص ھلاک ، مستونگ فائرنگ میں زخمی شخص چل بسا

پنجگور،مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجگور کے علاقہ وشاپ سریکوران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فرزاد ولد سھراب سکنہ واشک حال سریکوران ھلاک ہواہے ۔بتایا جارہاہے کہ مقتول اپنے گھرمیں بیٹھا ہوا تھا مسلح افراد حملہ آور ہوگئے ۔ مستونگ میں فائرنگ میں زخمی ہونے والا تحصیلدار گل جان کے والد محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ آپ کو علم ہے کچھ دن پہلے انھیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post