حب فائرنگ میں ایک شخص ھلاک ، بچے کی نعش بر آمد

حب چوکی ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی کے علاقے پیرکس روڈ شیرانی فارم ہاؤس کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ میں انیس سالہ محمد حسن ولد عبدالقادر نامی شخص ہلاک ہوا ہے ۔
جبکہ حب چوکی کے علاقے امیر آباد میں ایک گھر سے بچے کی نعش برآمد ہواہے تاہم اس کے ھلاکت بارے معلومات نہیں ملے ہیں کہ وہ کیسے ھلاک ہواہے ۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ نعشوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post