ڈیرہ اسماعیل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل کولاچی کڑی ملنگ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او کی گاڑی کو بم حملہ میں نشانہ بنادینے بعد مسلح افراد نے پولیس اور فورسز پر فائرنگ بھی شروع کردی ، پولیس زرائع کا دعوی ہے جوابی فائرنگ میں دو مسلح افراد ھلاک ہوگئے ہیں ۔
تاہم آزاد زرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ واقعی یہ لوگ جوابی فائرنگ میں ھلاک ہوگئے ہیں یا انھیں جعلی مقابلہ میں ھلاک کیاگیاہے ۔
دریں اثناء ڈیرہ غازی خان کھیتران کالونی نے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون نے فوزیہ بلوچ نامی بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔
اہل محلہ نے پولیس انتظامیہ کو چوبیس گھنٹہ کی مہلت دی ہے ، انھوں نے کہاکہ اگر بچی بازیاب نہیں ہوئی تو وہ ڈیرہ غازی خان میں پل ڈاٹ کو ٹریفک کیلے بند کرنے پر مجبور ہونگے۔
