شال ،حب ،پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ،ویب ڈیسک ) شال گزشتہ دنوں کلی چلتن سریاب روڈ پر نیم بے ہوشی کے حالت میں کیچی بیگ پولیس کو ایک عمر رسیدہ شخص ملا تھا ، جنھیں علاج کی غرض سے سول ہسپتال شال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ جان بر نہ ہوسکے ۔ ہسپتال ذرائعہ کا کہنا ہے اب تک نعش لاوارث ہے ۔ پولیس انتظامیہ نے کہاہے کہ جو بھی اس شخص کو جانتا ہوں یا اسکے ورثا ہوں تو سول ہسپتال انتظامیہ یا کیچی بیگ تھانہ سے رابطہ کریں۔ اور نعش لے جائیں ۔
حب سے ملحق کراچی کے علاقہ مشرف کالونی امام بار گاہ سے متصل گھر میں بجلی کا کرنٹ کا لگنے کے نتیجے میں پانچ سالہ علیشاہ بانو بنت خضر ھلاک ہوگئی ہیں ۔
پنجگور جاوید روڈ فلور مل کے قریب ایک مزدور کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے عینی شاہدین مطابق ٹرک اوور لوٹ ہونے سبب
یہ واقع پیش آیا ہے ۔
