بسیمہ نوجوان ، چمن میں بچی روڈ حادثہ میں ھلاک

بسیمہ، چمن ( نامہ نگاران ،ویب ڈیسک ) بسیمہ کلی گرین ٹاون کا نوجوان فہیم ولد حاجی غلام حیدر بازار سے 125 موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی طرف جارہا تھا تیز رفتاری کی وجہ موٹر سائیکل روڈ سے نکل کر حادثہ کا شکار ہوا، جس کی وجہ سر پر شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہوگئے ،جسے فوری طور پر سول ہسپتال بسیمہ لایا گیا ،جہاں زخموں کی تاب نہ لا تے ھلاک ہوگئے ۔
چمن : چمن کے علا قے گڑنگ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3خواتین 2 بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے، لیویز نے نعش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد نع ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کارروائی جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post