گوادر کے رہائشی طالب علم کراچی سے لاپتہ ، سانحہ مستونگ خلاف آج بھی روڈ بلاک

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گوادر کے رہائشی مدرسہ کے طالب علم۔ ثاقب ولد محمد اسحاق ساکن گھٹی ڈھور گوادر کراچی سے گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ ہیں۔
زرائع کے مطابق وہ کراچی میں ایک مدرسہ میں زیرِ تعلیم تھے خدشہ ہے انھیں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے اغوا کیا ہے ۔ دریں اثناء مستونگ سے اطلاع ہے کہ مستونگ واقعے کے بعد علاقائی مکینوں نے آج بھی احتجاجاً مستونگ سے کراچی ،کوئٹہ ،گوادر جانے والی شاہراہ بلاک کردیا ہے - آپ کو علم ہے گزشتہ روز مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر صالح محمد شاد کے گھر پر فورسز نے چھاپہ مارکر انکے دو بھتیجوں کو قتل کرکے گھر دیگر آٹھ افراد سمیت انھیں فورسز نے زخمی حالت میں جبری لاپتہ کردیاتھا ،بعد ازاں انھیں انکے بھائی سمیت زخمی حالت میں ہتھکڑی لگاکر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ٹراماسنٹر کوئٹہ منتقل کردیاتھا ، اور انکے دوبھتیجوں کی میتیں بھی ہسپتال منتقل کردیئے تھے ۔ جبکہ چار افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے بازیابی کیلے انکے اہلخانہ سمیت علاقہ مکین سراپااحتجاج ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post