ریڈ زون دھرنے کو چھتیس 36 دن مکمل سیما بلوچ بے ھوش، اسپتال منتقل

شال(اسٹاف رپورٹرز سے )زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے جاری بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو جمعرات کے دن چھتیس دن مکمل ہو گئے، لاپتہ طالب علم رہنما شبیر بلوچ کی ہمشیرہ سیما بلوچ کی طبیعت رات گئے اچانک بگڑ گئی ہیں جسے فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زیارت جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کی جانب سے جمعرات سہ پہر دھرنے کی مقام پر شہدا ء کے چہلم موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا منعقد ہونا تھا جو مسلسل بارشوں کی وجہ سے معطل کیا گیا ۔ دھرنے میں بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما غلام نبی مری اور ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں نے شرکت کرکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی، جبکہ کل رات سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے دھرنے پہ بیٹھے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین جن میں چھوٹے بچے اور بوڑھی بیمار عورتیں شامل ہیں ان کو شدید مشکلات کا سامنا رہا دھرنے میں شدید پیش آنے والے مشکلات بارے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی) کی جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے سماجی رابطوں کی پلیٹ فارم ٹویٹر پر لکھا ہے کہ " ‏وہ حکومتی عہدیداران جو 20 منٹ کیلئے تروتازہ ہوتے ہوئے ہمارے بچھائے ہوئے چٹائی پر آکر کہتے ہیں کہ ہم آپکےساتھ ہیں آپکےدکھ میں شریک ہیں لیکن وہ اس طوفانی بارش میں اپنےمحلوں میں شان سے سورہے ہیں اورہماری مائیں ا ن کے دروازے عین سامنے چند خیموں میں بارش کی پانی میں بھیگ رہی ہیں ۔ جنھیں ان کی مشکلات اور درد کا تھوڑا بھی احساس نہیں ہے ۔ انھوں نے سوال کی کہ وہ لوگوں کو اور مزید کتنا بیوقوف بنائینگے؟

Post a Comment

Previous Post Next Post