بلوچستان طوفانی بارشوں کے باعث بچی دوبچوں سمیت سات افراد ھلاک ،14 زخمی ،کرنٹ سے ایک ھلاک ۔روڈ حادثہ پندرہ زخمی

شال ، خانوزئی، نصیر آباد، اوستہ محمد ، کوہلو ( مانیٹرنگ ڈیسک ،ویب ڈیسک ) شال کے علاقے علمدار روڈ پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق علمدار روڈ نیچاری میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ھلاک ہوا ہے ۔ چمن میں بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا یہ واقع چمن کے علا قے آڈہ کہول میں پیش آیا جہاں بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ کوہلو میں شدید بارش کے باعث ماوند میں طوفانی بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 10سالہ بچی جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے کوئٹہ کے علا قے ملا خیل آباد مشر قی بائی پاس مو سلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 1بچہ جاں بحق 2زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ سے لورالائی جانے والی مسافر کوچ خانوزئی کے مقام پر الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طوپر طببی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔ نصیرآباد کی تحصیل تمبو روپا شاخ کے علاقے گوٹھ میرحسن عمرانی میں چھت گرنے سے دوسگے بھائی محمد پناہ اور علی شیر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اوستہ محمد مسلسل بارش نے مزید تباہی مچا دی پہاڑوں سے آنے والا پانی کا سلسلہ بھی تیز، پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال کو خطرہ، رہائشی محفوظ مقام پر جائیں، حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں، لوگ بے یارو مددگار اللہ کے سہارے۔ اوستہ محمد اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ شب سے طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی مزید گھر زمین بوس دوافراد جاں بحق نو افراد خواتین سمیت بچے زخمی لوگ بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے رہنے لگے پریشانی کی عالم حکومت کی طرف سے نہ شلٹر ملے اور نہ خوراک لوگ فاقہ کشی اور دیگر مسائب میں مبتلہ ذہنی مریض بن گئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post