خواتین اساتذہ نے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی

شال مانیٹرنگ ڈیسک ) شال خواتین اساتذہ نے اپنے مطالبات اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کے حق اور تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے قائدین کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین اساتذہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنےکے بعد تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ آئے اور بھرپور نعرہ بازی کی۔ خواتین اساتذہ نے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے قائدین سے ملے اس موقع پر انتہائی جذباتی ماحول بنا۔ جس پر کیمپ میں موجود مرد و خواتین اساتذہ نے سخت جذباتی نعروں سے ماحول کو بہت ہی غمگین بنادیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post