قلعہ عبداللّٰہ میں پانی کا دباؤ، تین ڈیم ٹوٹ گئے۔چار افراد ھلاک

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں پانی کے دباؤ سے تین ڈیم ٹوٹ گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ماچھکا ون، ٹو اور ماچھکا تھری ڈیم ٹوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ توبہ اچکزئی اور پہاڑی سیلابی ریلوں سے تینوں ڈیم بھر گئے تھے۔ تمام علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ لیویز کی ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ قلعہ عبداللّٰہ کے علاقوں حبیب زئی، میزئی اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مطابق حبیب زئی میں بڑی تعداد میں لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔ سیداں میں ٹریکٹر ٹرالی بہہ گئی، جس میں 20 سے زائد افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہہ جانے والے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ جبکہ لاجور کے علاقے میں ریلوے پٹری سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے ۔ کوئٹہ اور چمن کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔ جنگل پیر علی زئی کے تین پل سیلابی پانی کے نذر ہوگئے ہیں۔ انھوں تصدیق کی ہے کہ سیلاب سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post