قلات میں قابض فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

قلات( مانیٹر گ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے ساتھی سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر شیخڑی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ شاہ مردان چیک پوسٹ سے قافلے کی شکل میں نکلے تھے۔ انھوں نے کہاہے کہ دھماکے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انکی گاڑی تباہ ہوگئی۔ ترجمان جیئند بلوچ نے کہاہے کہ بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ آزاد وطن کے حصول تک دشمن پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post