کیچ:مند میں اسنائپر حملہ دو فوجی اہلکار زخمی کردیئے ۔ بی ایل ایف

مند ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان نے مند میں چکاپ کور کے مقام پر قائم ریاستی فورسز کے دو اہلکاروں کو اتوار کی شام مغرب کے وقت سنائپنگ حملے میں زخمی کرنے کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ انھیں اس وقت فائرنگ میں زخمی کردیا گیا ،جب چار فوجی اہلکار ایک چوکی سے دوسری چوکی کی طرف جا رہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ اس دوران حملے کے فورا بعد دو فوجی ایک مورچے میں بھاگ کر چھپ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ ترجمان میجر گہرام بلوچ کے مطابق حملے کے بعد قابض فوج نے کئی مارٹر گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ تاہم سرمچار حملے کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔ انھوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post