سوراب اور حب سے 3 افراد فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

 



سوراب / حب ( نامہ نگار ) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، سوراب اور حب سے تین افراد کے حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوراب سے تعلق رکھنے والے مجید بلوچ ولد محمد علی کو 19 ستمبر 2026 کو شام تقریباً 6 بجے گرڈ اسٹیشن کے قریب سے قابض پاکستانی نیم فوجی دستہ فرنٹیئر کور  ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

اسی روز سوراب سے مجید بلوچ ولد محمد اسحاق بھی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں شام تقریباً ساڑھے 6 بجے مین آر سی ڈی روڈ سے ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سلال بلوچ ولد حضور بخش نامی شخص کو  حب کے علاقے بھوانی سے کراچی سے تربت جاتے ہوئے حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سلال بلوچ ساکن پرکوٹگ، ہوشاب اپنے والد کے ٹرک پر بطور کلینر کام کرتے تھے اور روزگار کے سلسلے میں کراچی گئے تھے۔ اہلخانہ کے مطابق واپسی پر وہ اپنے والد کے ہمراہ ٹرک میں مال لوڈ کرکے تربت آرہے تھے کہ انہیں رات تقریباً 4 بجے بھوانی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post