قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات اٹھارہ سالہ نوجوان جہانزیب ولد عید محمد سکنہ شادیزئی کلی پندرانی ڈیم میں پھسلنے کے باعث ڈوب کر جانبحق ہوگئے، مقامی افراد نے نعش نکال لی، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال پہنچا دیا۔
ساکران خارانی گوٹھ کے قریب حب ندی میں ایک شخص کی نعش برآمد ہوا ہے ،جسے پولیس اور ایدھی کے رضاکاروں نے ریسکیو کرکے حب جام غلام قادر اہسپتال منتقل کر دیا ۔
لورالائی : پولیس لانن میں مکان کی چھت گرنے سے ادریس نامی ریٹاٸرڈ پولیس کانسٹیبل ھلاک ہوگئے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ بارشوں سےکمرے کی چھت خستہ حالی کی وجہ سے گر گئی ۔
دریں اثناء سنجاوی سنجاوی کلی خرشنگ میں درجنوں افراد ہیضہ کی وباء سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔
جبکہ ایک نوجوان عبداللہ ولدتمیو ر شاہ ھلاک ہواہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجاوی اور گردونواح میں ابتک اس وباء سے 2افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ یہ وبا
سنجاوی میں بارشوں اور سیلاب کے بعد ہیضہ تیزی سے پھیلے رہا ہے ۔
مگر دوسری جانب متاثر ہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں نہیں پہنچے ہیں ۔