شال ( ویب ڈیسک ) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں وقفے قفے کے سا تھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شال ، بارکھان،سبی، ژوب،قلات، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق پنجگورمیں 39،تربت میں 06، بارکھان میں 03،گوادر میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ مو سمیات کے مطابق بد ھ کو بارکھان، سبی، ژوب، قلات، آواران، خضدار، کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
