شال ( ویب ڈیسک ) شال کے علاقے مٹھا خان چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افرادھلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے، پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا اورعلاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
خضدار : گاج کیرتھر میں زمینی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں عبدالعزیز نامی شخص قتل جبکہ فائرنگ سے اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ نعش اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
حب : ساکران ڈبل فارم ایریا کے ایک گوٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پندرہ سالہ سائرہ گولی لگنے کے سبب زخمی ہوگئی ۔ جسے فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے تاہم واقعہ کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا ہے ۔
مستونگ : نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کرسچن کالونی میں بچوں پر فائرنگ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 4 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم ان پر حملے کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
کرسچن کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر نیشنل ہائی وے بلاک کردی ، سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ کئیں ۔
خضدار کی سب تحصیل باغبانہ کے علاقے پھیشک بدرنگ میں 11 سالہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ کھیلتے کھیلتے گھر کے اندر بنے بورنگ کے ڈھائی سو فٹ کنویں میں گرگئی۔ بچی کو بچانے کے لیے لیویز اور مقامی افراد نے بھرپور کوششیں کی ، پانچ گھنٹے بعد بچی کو نکالا گیا تو وہ انتقال کرچکی تھی۔
