سبی ( اسٹاف رپورٹرز سے )
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز سبی کے علاقے کرمو وڈھ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔
انھوں نے کہاکہ حملے کے بعد قابض فوج نے مختلف اطراف میں اندھا دھند مارٹر گولے فائر کئے، تاہم سرمچار منظم منصوبہ بندی سے بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ
اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔
