بی وائی سی کراچی نے سندھ کے متاثرین کیلے گڈاپ گبول اسٹاپ پر تین روزہ چند ہ مہم شروع کردیا ہے ،ترجمان

کراچی ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان کے مطابق آج جمعہ کے روز تنظیم نے گڈاپ گبول اسٹاپ میں فلڈ رلیف کیمپ کا انعقاد کیا ہے ۔اور یہ کیمپ تین دن تک جاری رہے گا ۔ انھوں نے کہاہے کہ اس کیمپ میں جو بھی امداد جمع ہوگا وہ تمام تر سندھ کے متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں بلوچستان کے سیلاب زدگان کو اس وقت کسی مسیحائی قوت کی ضرورت ہے، وہیں سندھ کے بھی حالات نا قابل بیان ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے تمام تمام چھوٹے بڑے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مالی گنجائش مطابق بڑھ چڑھ کر اس چندہ مہم کا حصہ بنیں تاکہ متاثرین کو خشک روٹی اور اور ٹینٹ نصیب ہو ۔ ترجمان نے کہاکہ بی وائی سی (کراچی) بلوچستان کے متاثرین کے لئے گزشتہ ایک مہینے سے فلڈ رلیف کیمپ لگا رہی ہے اور گذشتہ روز ملیر کے علاقے کوئی گوٹھ میں اندرون سندھ سے آئے ہوئے متاثرین کو آپ کی مدد سے کھانا کھلایا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post