قلات فوج کے کیمپ پر حملے میں تین اہلکار ھلاک کردیئے ۔ بی ایل اے

قلات ( اسٹاف رپورٹر سے ) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے کہاہے کہ سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار ہلاک و متعدد زخمی کرنے میں کامیاب گئے ۔ انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ رات ساتھی سرمچاروں نے مرکزی کیمپ پر دو اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے دشمن فوج پر حملہ کردیا ، جہاں تین اطراف سے سرمچاروں نے متعدد راکٹ دشمن فوج کے کیمپ و اس کے حفاظتی چوکیوں پر داغے جبکہ اس دوران ایل ایم جی و دیگر ہتھیاروں سے بھی فائرنگ کی گئی ۔ انھوں نے کہاکہ حملے کے بعد دشمن کے ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو لیجانے کیلئے کیمپ پہنچے، تاہم سرمچار آسانی کے ساتھ بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ انھوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post