تربت۔ گوگدان اور ڈنک کے رہائشی تین نوجوان لاپتہ، آل پارٹیز کیچ سخت برہم

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تربت تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے شاھد ولد محمد عظیم اور عباس ولد علی سکنہ گوگدان اور ڈنک کے رہائشی ایک نوجوان مرحوم محمد اسلم کے بیٹے کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ مزکورہ تینوں نوجوان پٹان کہور نامی محلہ میں ایم پی اے ماہ جبین کی قریبی رشتہ دار جنید اختر کی تعزیت کے سلسلے میں ٹینٹ لگانے کے بعد واپس اپنے اپنے گھر جارہے تھے کہ انھیں فورسز نے راستے میں حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔ آپ کو علم ہے گذشتہ رات تربت سوراپ ڈنک میں چھاپہ مار کر سیکیورٹی فورسز نے کم سن یتیم دو بھائیوں آٹھ سالہ بالاچ اور گیارہ سالہ براہمدغ ولد موسی مرحوم کو حراست میں لے کر لاپتہ کرد تھا ۔ بتایا جارہاہے کہ دونوں یتیم بچوں کا تعلق برمش کے خاندان سے ہے، آپ کو یہ بھی علم ہے برمش بلوچ کی والدہ شہید ملک ناز کو ڈنک تربت میں دوران ڈکیتی مبینہ طورپر سرکاری حمایت یافتہ گروہ نے شھید اور معصوم برمش کو زخمی کر دیا تھا۔ اس دوران قاتلوں میں سے ایک قاتل رنگے ہاتھوں گرفتار بھی ہوا تھا ۔ دریں اثناء فورسز کے ہاتھوں دونوں یتیم بھائیوں کی گمشدگی کا آل پارٹیز کیچ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اس عمل کو بدترین زیادتی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور آل پارٹیز کا ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post